ضلع کورنگی میں گٹکا/ماوا فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، کھوکھراپار پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا

کراچی: ایسٹ زون، ضلع کورنگی پولیس نے منشیات نما مضرِ صحت اشیاء کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروش ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی تھانہ کھوکھراپار پولیس نے دورانِ پٹرولنگ عمل میں لائی۔

کراچی میں پولیو مہم کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار، 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت اذان جمال ولد ناصر جمال کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 30 کلو چھالیہ، 17 پیکٹس زعفرانی پتی اور 6 کلو ماوا برآمد کر لیا گیا، جو صحتِ عامہ کے لیے انتہائی مضر قرار دی جا رہی ہیں۔

گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 22/2026 بجرم دفعہ 8(i) سندھ گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں جواء ایکٹ، سی این ایس اے اور سندھ گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت متعدد مقدمات درج ہیں، جو تھانہ کھوکھراپار میں مختلف سالوں کے دوران قائم کیے گئے۔

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گٹکا/ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع کورنگی میں گٹکا/ماوا فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، کھوکھراپار پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!