کراچی: رینجرز اور پولیس کا بھتہ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے کشتی مسجد گارڈن کے قریب بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران ملزمان کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

ضلع کورنگی میں گٹکا/ماوا فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، کھوکھراپار پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کی شناخت سید باسط حسین عرف شاہ رخ، عبدالصمد، اور محمد طحہٰ عرف مایا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ ملزمان بھتہ مافیا کے مختلف گروپوں سے منسلک ہیں، جن میں وصی اللہ لاکھو، جمیل چھانگا اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی گروپ شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان نجی بلڈرز، میڈیکل سٹورز، ریسٹورینٹس، کاسمیٹکس شاپ اور دیگر کاروباری افراد کی معلومات بھتہ مافیا کے سرغنہ کو فراہم کرتے تھے، جو بعد ازاں دھمکیاں دے کر بھتہ وصول کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ ملزمان نیو کراچی میں گتہ فیکٹری، کاسمیٹکس شاپ اور ناظم آباد کے ریسٹورنٹس سے بھتہ نہ ملنے کی صورت میں فائرنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

گرفتار ملزم سید باسط حسین عادی مجرم ہے اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو پولیس کی حراست میں رکھا گیا ہے۔

رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایسے عناصر کی اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن 1101 یا واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دینے والوں کا نام مکمل طور پر صغیرہ راز رکھا جائے گا۔

65 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!