وزیر محنت سندھ سعید غنی کا سانحہ گل پلازہ کے جاں بحق کاشف محمد یونس کے اہلِ خانہ سے تعزیت

کراچی: وزیر محنت، افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے جمعرات کے روز سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے نواجوان کاشف محمد یونس کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

پاک بحریہ نے 14ویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان سنبھال لی

صوبائی وزیر نے مرحوم کے بیٹے اسید کاشف، سسر محمد یعقوب کوڈواووالا، چچا زبیر میمن اور دیگر قریبی رشتہ داروں سے ملاقات کی اور انہیں سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

سعید غنی نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ حکومت ہمیشہ کھڑی رہے گی اور متاثرہ خاندانوں کو تمام ضروری امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اس المناک حادثے کے صدمے سے نمٹ سکیں۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر محنت سندھ سعید غنی کا سانحہ گل پلازہ کے جاں بحق کاشف محمد یونس کے اہلِ خانہ سے تعزیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!