پاک بحریہ نے 14ویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد (29 جنوری 2026): پاک بحریہ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر اہم ذمہ داری سنبھالتے ہوئے 14ویں مرتبہ کثیرالقومی کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 (CTF-150) کی کمان سنبھال لی۔ کمان کی تبدیلی کی باوقار تقریب بحرین میں واقع کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، جہاں پاک بحریہ کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجوید سے کمان وصول کی۔

پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے کمانڈر CTF-150 کموڈور محمد یاسر طاہر نے کہا کہ ان کی ٹیم خطے میں بحری تحفظ، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم کے ساتھ ادا کرے گی۔ انہوں نے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور اہم سمندری گزرگاہوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ بڑی ٹاسک فورسز میں شامل ہے، جس کا مشن بحرِ ہند، بحیرۂ عرب اور خلیجِ عمان میں ہتھیاروں، منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ میں ملوث غیر ریاستی عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنا ہے۔

رائل سعودی نیول فورسز کی سابقہ کمان کے دوران سی ٹی ایف-150 کے تحت پاک بحریہ کے جہازوں کی جانب سے انسدادِ منشیات کے کامیاب آپریشنز مشترکہ بحری تعاون کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے فعال کردار کا واضح ثبوت ہیں۔

تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رؤف، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل کرٹ اے رینشا، کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم ال بن علی اور مختلف ممالک کی بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ نے 14ویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس-150 کی کمان سنبھال لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!