کوٹ ادو میں المناک حادثہ: تیز رفتار ٹریلر دو موٹر سائیکلوں پر چڑھ گیا، 5 طالبعلم جاں بحق

لیہ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹریلر اسکول جاتے ہوئے دو موٹر سائیکلوں پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ سمیت پانچ طالبعلم جاں بحق ہو گئے۔

جدید ٹیکنالوجی مستقبل کی جنگی حکمت عملی کا مرکز ہے، جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 10 سے 19 سال کے درمیان تھیں۔ تمام بچے اپنے گھروں سے اسکول کی جانب جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹریلر نے انہیں روند ڈالا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ عبداللہ اور 6 سالہ عبدالرحمان (سگے بھائی)، 17 سالہ باسط اور 9 سالہ دعا فاطمہ (بہن بھائی) جبکہ ان کا 15 سالہ کزن عادل بھی شامل ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ٹریلر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “کوٹ ادو میں المناک حادثہ: تیز رفتار ٹریلر دو موٹر سائیکلوں پر چڑھ گیا، 5 طالبعلم جاں بحق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!