پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔

کوٹ ادو میں المناک حادثہ: تیز رفتار ٹریلر دو موٹر سائیکلوں پر چڑھ گیا، 5 طالبعلم جاں بحق

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، جہاں جدید ڈرونز، الیکٹرانک وارفیئر، سرویلنس ٹیکنالوجی اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور تیاری کو سراہا۔

دورے کے دوران روہی ای اسکلز لرننگ ہب اور آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا افتتاح بھی کیا گیا، جبکہ ڈیجیٹل تعلیم کے فروغ اور معیاری تعلیم سے وابستگی کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید دفاعی پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال اور تکنیکی معاونت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

دورے کے اختتام پر فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “پاکستان کی مسلح افواج ہر خطرے کے خلاف مکمل طور پر تیار ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!