گل پلازہ سانحہ: متاثرین کی امداد میں تاخیر، سیاسی ہٹ دھرمی پر شدید تنقید

کراچی: گل پلازہ سانحہ کے بعد متاثرہ خاندانوں کی امداد، شفاف تحقیقات اور فوری ریلیف سرگرمیوں میں تاخیر پر مہاجر قومی موومنٹ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہٹ دھرمی اور سیاسی مفادات کی ترجیح کی وجہ سے سانحہ کے معاملات بگڑتے جا رہے ہیں۔

لکی ون مال کے قریب اسلحہ لہرانے کا واقعہ، پولیس اہلکار ہونے کی افواہیں مسترد، مقدمہ درج

شوکت اللہ فاروقی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ متاثرین کی داد رسی کی بجائے حکومت اور متعلقہ ادارے دکانوں کی تعداد پر زور دے رہے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان ڈی این اے اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے لیے مختلف دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گل پلازہ کے قریب ون ونڈو مرکز قائم کیا جائے، جہاں ڈی این اے لیبارٹری، نادرا اور ریلیف کمشنر موجود ہوں تاکہ متاثرین کی فوری امداد یقینی بنائی جا سکے۔

فاروقی نے مزید کہا کہ چیئرمین آفاق احمد سانحہ کے فوراً بعد متاثرین کے ساتھ موجود تھے اور میڈیا سے بات نہیں کی کیونکہ موقع غمزدہ لوگوں کی دلجوئی کا تھا، نہ کہ سیاست کا۔ انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا کہ وہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے متاثرین کی فوری مدد کریں۔

انہوں نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں حادثات کے بعد ہمیشہ مقامی افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے اور غیر تربیت یافتہ افسران کو مسلط کیا جاتا ہے، جبکہ اربوں روپے کے شہر میں ڈی این اے کی جدید لیبارٹری اور فائر بریگیڈ کے بنیادی وسائل بھی ناکافی ہیں۔

شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ حکومت کو ایک دو دن کا وقت دے رہی ہے، اس کے بعد پارٹی اپنا لائحہ عمل اعلان کرے گی۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ سانحہ کی توجہ بٹانے کی کوشش کر رہی ہے، جبکہ حقیقی امدادی کام متاثرین نے خود اپنے وسائل سے شروع کیے۔

شہلا رضا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فاروقی نے کہا کہ اگر سیاسی جماعت کے کسی شخص نے ایسی بات کی ہوتی تو اس کے گھر پر فوری کارروائی ہوتی، جبکہ شہلا رضا نے کھلی بغاوت کی جس پر کارروائی ضروری ہے۔

آخر میں مہاجر قومی موومنٹ نے مطالبہ دہرایا کہ گل پلازہ سانحہ کی شفاف، آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے جیوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور سانحہ کی پشت پناہی یا سازش کے پہلو کو بھی مدنظر رکھا جائے کیونکہ یہ آگ غفلت سے زیادہ تخریب کاری کا شائبہ دیتی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “گل پلازہ سانحہ: متاثرین کی امداد میں تاخیر، سیاسی ہٹ دھرمی پر شدید تنقید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!