لکی ون مال کے قریب اسلحہ لہرانے کا واقعہ، پولیس اہلکار ہونے کی افواہیں مسترد، مقدمہ درج

کراچی: لکی ون مال کے قریب پیش آنے والے لڑائی جھگڑے کے واقعے میں پسٹل نکال کر چیمبر کرنے والے شخص کی گاڑی کے مالک کی شناخت محمد خوشحال کے نام سے کر لی گئی ہے۔

بنگلادیش کا اسٹریٹجک فیصلہ: چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منسوخ، ڈیفنس اکنامک زون قائم کرنے کا اعلان

ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی جاتی ہے جن میں لفٹر ڈرائیور کو پولیس اہلکار ظاہر کیا جا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ لفٹر ڈرائیور پولیس کا ملازم نہیں بلکہ لکی ون مال کی انتظامیہ سے وابستہ ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 25 اور 26 جنوری 2026 کی درمیانی شب لکی ون مال کے کنسٹرکشن گیٹ کے سامنے پیش آیا، جہاں معمولی تلخ کلامی کے دوران کار سوار ملزم نے لفٹر ڈرائیور علی رضا کے ساتھ گالم گلوچ کی اور پسٹل نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

واقعے کے بعد قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ نمبر 22/26 بجرم دفعہ 506-B تعزیراتِ پاکستان، لکی ون مال انتظامیہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ ضابطے کے تحت درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “لکی ون مال کے قریب اسلحہ لہرانے کا واقعہ، پولیس اہلکار ہونے کی افواہیں مسترد، مقدمہ درج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!