کراچی: 24 جنوری 2026 کو نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں واقع گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کے چلڈرن ایجوکیشنل سینٹر میں آل سبجیکٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ (ASTA) کی شاندار حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گل پلازہ سانحہ: متاثرین کی امداد میں تاخیر، سیاسی ہٹ دھرمی پر شدید تنقید
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ڈاکٹر سعید احمد صدیقی نے حاصل کی، جبکہ محترم ناصر رؤف خان نے بارگاہ رسالت میں عقیدت پیش کی۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن ASTA کے چیئرمین محمد عبدالله نے تمام نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، جنہوں نے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی عمل کی ترقی اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی خدمات کا عزم کیا۔ ایگزیکٹیو الیکشن کمیشن کے بانی رکن محترم مسعود احمد صدیقی عظیمی کے لیے اجرک اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔
نو منتخب عہدیداران کی فہرست:
-
آفتاب احمد – صدر
-
مجاہد پرویز – سینیئر نائب صدر
-
غلام رسول راجپر – نائب صدر میل
-
غزالہ یاسمین – نائب صدر فیمیل
-
لالہ بشیر احمد پٹھان – جنرل سیکریٹری
-
محسن علی قریشی – ڈپٹی جنرل سیکریٹری
-
پروفیسر ولید یمنی – سیکریٹری بورڈ افیئرز
-
ناصر رؤف خان – جوائنٹ سیکریٹری میل
-
وقار النساء – جوائنٹ سیکریٹری فیمیل
-
ڈاکٹر بہزاد اختر راہی – فنانس سیکریٹری
-
ذیشان عثمانی – میڈیا کوآرڈینیٹر
-
سید حسین رضا – آفس سیکریٹری
-
ضیاء الدین سومرو – رابطہ سیکریٹری
اہم بیانات:
-
آفتاب احمد (صدر): "تن من دھن سے اساتذہ برادری کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گے اور سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔”
-
لالہ بشیر احمد پٹھان (جنرل سیکریٹری): "ذاتی مفادات اور انا کے باوجود ہم سب کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔”
-
غلام رسول راجپر (نائب صدر): "اتحاد و اتفاق سے آئین کی بالادستی کے ساتھ اساتذہ کے مسائل حل کریں گے۔”
-
پروفیسر ولید یمنی (سیکریٹری بورڈ افیئرز): "ہمارا مقصد طلبہ کو بہترین تعلیم فراہم کرنا اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔”
اعزازات و تحائف:
تمام کور کمیٹی اراکین کو اجرک کے تحفے پیش کیے گئے، جبکہ چیئرمین محمد عبدالله، ڈاکٹر سعید احمد صدیقی، غلام رسول راجپر اور محمد عامر قریشی کو گلدستے دیے گئے۔ تقریب میں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
خصوصی کردار:
مجاہد پرویز اور غزالہ یاسمین نے اپنی خدمات سے سب کی توجہ حاصل کی۔
بانی اراکین محترم سلیم کھیانی، طاہر حسین غوری، عامر قریشی اور عظمیٰ سلام نے تقریب میں شرکت کرکے نو منتخب عہدیداران کی حوصلہ افزائی کی۔ نظامت کے فرائض پروفیسر ولید یمنی نے بخوبی انجام دیئے۔
اختتام:
تقریب کا اختتام سرپرستِ اعلٰی ڈاکٹر سعید احمد صدیقی کی دعا سے ہوا۔
