کراچی: پپری پمپنگ اسٹیشن پر کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے تحت نئی پائپ لائن منصوبہ تیزی سے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ منصوبے کی اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم سائٹس پر لائن کی تنصیب اور دیگر متعلقہ تعمیراتی سرگرمیوں کا تقریباً 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
ملیر سٹی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق منصوبے کی حتمی تکمیل کے لیے ویلڈنگ، کالرز، ٹاپنگ اور لیٹ پورنگ کے تکنیکی مراحل پر کام جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ آج رات تک مکمل ہو جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل اور افرادی قوت بلا تعطل سرگرم ہیں اور گزشتہ پوری رات بھی پائپ لائن کی تنصیب اور دیگر تکنیکی کام جاری رہے۔