کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ اور پاکستان کے سرکاری ادارہ آئی سی سی بی ایس نے حلال خدمات، تحقیق اور تربیت کے شعبے میں مشترکہ تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
صدر پولیس کی کارروائی، فہرست میں شامل ریپیٹ آفینڈر ملزم گرفتار
دستخطی تقریب کے موقع پر دونوں اداروں نے یہ عزم ظاہر کیا کہ وہ حلال سرٹیفکیشن، ٹیسٹنگ اور تحقیقی منصوبوں میں مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس معاہدے کے تحت حلال آڈٹ، تربیت اور تحقیق میں سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی حلال انڈسٹری کو مضبوط کیا جا سکے۔
آئی سی سی بی ایس ملک کا واحد سرکاری ادارہ ہے جو جامع حلال خدمات فراہم کرتا ہے، جبکہ جامعہ بنوریہ عالمیہ فقیہانہ رہنمائی اور تعلیمی تربیت فراہم کرے گی۔ دونوں اداروں کا اشتراک حلال شعبے میں افرادی قوت کی تربیت اور معیار کی بہتری کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گا۔