گارڈن میں سی آئی اے کی بڑی کارروائی، چار منشیات فروش اسلحہ اور گاڑی سمیت گرفتار

کراچی: ایس آئی یو / سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گارڈن کے علاقے سے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ اور منشیات کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

گلشنِ معمار: نابالغ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم گرفتار، ساتھی فرار

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے 200 گرام ہیروئن اور 730 گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ ایک پستول بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوہاب، محمد ساجد، محمد فواد اور اویس کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ ان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!