کراچی: صدر پولیس اسٹیشن نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ریپیٹ آفینڈر لسٹ میں شامل ایک عادی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عباد ولد محمد امیر کے نام سے ہوئی ہے۔
گلشنِ معمار: نابالغ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم گرفتار، ساتھی فرار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ریپیٹ آفینڈر فہرست میں سیریل نمبر 129 پر درج تھا اور پولیس کو موصولہ فہرست کے مطابق مطلوب تھا۔ دورانِ تلاشی ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول بمعہ تین راؤنڈز برآمد کیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جس میں تھانہ صدر میں درج درج ذیل مقدمات شامل ہیں:
ایف آئی آر نمبر 141/2025 بجرم 392/34 تعزیراتِ پاکستان،
ایف آئی آر نمبر 142/2025 بجرم 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان،
ایف آئی آر نمبر 143/2025 بجرم 23-I-A سندھ آرمز ایکٹ۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تازہ مقدمہ ایف آئی آر نمبر 22/2026 بجرم دفعہ 23-I-A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ صدر میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔