اے وی ایل سی کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی 100 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

عارف حبیب کی پی آئی اے کے بعد بلیو اکانومی میں سرمایہ کاری کی تیاری، شپنگ سیکٹر پر نظریں مرکوز

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان منگھوپیر کے رہائشی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور چھینے گئے موبائل فون بلوچستان کے علاقے حب لے جا کر فروخت کرتے تھے۔

ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی دو موٹر سائیکلوں میں سے ایک تھانہ زمان ٹاؤن جبکہ دوسری تھانہ فیروز آباد کی حدود سے چوری شدہ ہے۔ اسی طرح برآمد ہونے والے بیش قیمت موبائل فونز میں ایک آئی فون اور دوسرا انفینکس شامل ہے، جو منگھوپیر کے علاقے میں ایک واردات کے دوران چھینے گئے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت صدام حسین ولد کریم بخش اور تابش ولد غلام کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان گزشتہ چار برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتیں کر رہے تھے۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک 80 سے 90 بیش قیمت موبائل فون چھیننے اور دو درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کر چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان سے منسلک دیگر ملزمان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “اے وی ایل سی کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!