کراچی: ضلع کیماڑی پولیس کے ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے تھانہ پاک کالونی کے افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد (CC-III) سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، مضر صحت گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
تعارف کے مطابق پاک کالونی پولیس نے گزشتہ روز ایک پولیس مقابلے میں دو خطرناک ڈاکوؤں کو ہلاک کیا، جو بنک سے رقم نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
تعریفی اسناد حاصل کرنے والے افسران میں ایس ایچ او پاک کالونی سب انسپیکٹر وقار، سب انسپیکٹر راجہ خالد سمیت دیگر افسران و اہلکار شامل ہیں۔ ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔