کراچی میں سہیل آفریدی کا پریس کلب سے خطاب، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کا اعلان

کراچی: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے انہیں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جدوجہد اقتدار کے لیے نہیں بلکہ حقیقی آزادی، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کی بحالی کے لیے ہے۔

کیماڑی: پاک کالونی پولیس کو بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد

سہیل آفریدی نے پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ کارکنان کے بھرپور استقبال کی وجہ سے کراچی پہنچنے میں چھ گھنٹے لگے۔ انہوں نے عوام کے محبت بھرے استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے تجربات اچھے نہیں رہے، اور پنجاب اسمبلی میں ہمارے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ رویہ مایوس کن تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت پر کراچی آئے ہیں تاکہ تنظیمی دوستوں اور کارکنان سے ملاقاتیں کی جا سکیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 11 جنوری کو جناح گراؤنڈ میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قانون ہے، اور اسی ناانصافی کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک شروع کی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی قید میں ہیں اور بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نو اپریل 2022 کے بعد ملک میں حقیقی جمہوری حکومت نہیں آئی، اور یہ جنگ ذاتی نہیں بلکہ عوام، میڈیا اور جمہوریت کی جنگ ہے۔ صحافی ارشد شریف کے ساتھ ناروا سلوک اس کا واضح ثبوت ہے۔

سہیل آفریدی نے سندھ کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں زرداری کی حکومت موجود ہے مگر فی الحال ہم مطمئن ہیں۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت عوامی ووٹ سے قائم ہوئی اور عوام نے تیسری بار عمران خان پر اعتماد کیا۔

آپریشن سے متعلق انہوں نے کہا کہ جرگے کے ذریعے تمام مکاتبِ فکر اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ موقف اختیار کیا ہے کہ ملٹری آپریشن نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری جاری ہے، جبکہ مذاکرات محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کے پاس ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے این ایف سی اور ترقیاتی امور پر کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حصہ جاری نہیں کر رہا، تاہم صحت کارڈ کے تحت ہر شہری کو 20 لاکھ روپے تک کی سہولت دی جا رہی ہے۔

آخر میں سہیل آفریدی نے کہا کہ مقدس مقامات کی حرمت ہر مسلمان پر لازم ہے، احتجاج کے بھی آداب ہوتے ہیں، اور تربیت کے مطابق نفرت اور بے حرمتی کی اجازت نہیں۔

58 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں سہیل آفریدی کا پریس کلب سے خطاب، اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!