کراچی ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پرتپاک استقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر): وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ سعید غنی نے کراچی ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور ان کے ہمراہ آنے والے کابینہ کے ارکان کو سندھ کی روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی۔

عزیزآباد پولیس کی بروقت کارروائی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کراچی آمد پر شاندار استقبال پر صوبائی وزیر سعید غنی اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافتی روایات محبت اور بھائی چارے کی علامت ہیں۔

تقریب کے دوران خوشگوار ماحول دیکھنے میں آیا جبکہ دونوں صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی احترام کے اظہار کو سراہا گیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ کراچی کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

WhatsApp Image 2026 01 09 at 6.06.18 PM 1 WhatsApp Image 2026 01 09 at 6.06.19 PM

58 / 100 SEO Score

2 thoughts on “کراچی ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پرتپاک استقبال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!