کراچی (اسٹاف رپورٹر): آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز، آئی ٹی، فنانس، اے آئی جیز ایڈمن، کمپلین سیل، میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، اسٹیٹ منجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کراچی ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پرتپاک استقبال
اجلاس میں آئی جی سندھ کو میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن ونگ، کمپلین سیل، اسٹیٹ منجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کی ذمہ داریوں اور مجموعی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
جاوید عالم اوڈھو نے ہدایت کی کہ تمام شعبوں کے درمیان باہمی ربط اور کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط اور مربوط بنایا جائے۔ انہوں نے کارکردگی کی بنیاد پر شعبہ جاتی نگرانی اور مستقل جائزہ کے عمل کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
آئی جی سندھ نے تمام شعبوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی میں بہتری کے لیے عملی اور قابل عمل سفارشات پیش کریں تاکہ پولیس سروس کے معیار اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات میں اضافہ کیا جا سکے۔
