کراچی (اسٹاف رپورٹر): سندھ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کیا جائے گا۔
کراچی ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پرتپاک استقبال
ناصر شاہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو روکا نہیں جا سکتا، البتہ قانون کی خلاف ورزی پر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے اور کورنگی اور ساؤتھ میں بھی پی ٹی آئی نے جلسے کی درخواست دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے بات چیت جاری ہے اور کراچی میں جلسے کے لیے قانونی طور پر مکمل اجازت دی جا سکتی ہے۔