عزیزآباد پولیس کی بروقت کارروائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر): عزیزآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فیصل ولد خورشید اور عدنان ولد عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کراچی کے پانی کی فراہمی کا نظام جدید بنانے کی جانب اہم پیش رفت

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل برآمد کی جو تھانہ گلشن اقبال کی حدود سے سرقہ کی گئی تھی۔ اس حوالے سے موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ نمبر 22/2026 جرم دفعہ 381-A تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ گلشن اقبال میں درج ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے موٹر سائیکل کی شناخت چھپانے کے لیے اس کی نمبر پلیٹ بھی اتار رکھی تھی۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو مقدمہ میں گرفتار کر کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت ایکشن لیا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “عزیزآباد پولیس کی بروقت کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!