چکوال میں مسافر بس کھائی میں گر گئی 5 افراد جاں بحق 27 زخمی

چکوال کے علاقے تلہ گنگ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس کھائی میں گرنے کے باعث 5 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ 27 افراد زخمی ہو گئے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک راتیں خنک رہنے کا امکان

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا، جہاں اسلام آباد سے کراچی جانے والی مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں 7 خواتین بھی شامل ہیں، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ابتدائی طور پر تیز رفتاری یا ڈرائیور کی غفلت کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “چکوال میں مسافر بس کھائی میں گر گئی 5 افراد جاں بحق 27 زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!