کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
سینٹرل جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔
موسمی رپورٹ کے مطابق شہر میں اس وقت شمال مشرق کی سمت سے ہوائیں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم قدرے خنک محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو رات کے وقت گرم لباس استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
