ایف بی ایریا: مکہ چوک کے قریب ٹیکسٹائل فیکٹری میں آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی: ایف بی ایریا میں مکہ چوک کے قریب واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری کی عمارت میں آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا۔

سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی بروقت کارروائی، لوٹ مار میں ملوث ملزم گرفتار

ریسکیو 1122 کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، جہاں آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار مکمل حفاظتی اقدامات کے ساتھ آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

62 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!