کراچی: تیموریہ پولیس کی حدود میں ایک مکان میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے چار مسلح ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔ واقعہ مکان نمبر 609، سیکٹر 15-A/1 بفرزون میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی کوشش کی۔
اطلاع موصول ہونے پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی، تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں تین (03) ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو قیوم ولد محبوب زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق موقع واردات سے اسلحہ اور دیگر شواہد قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

