سینئر ویڈیو جرنلسٹس کا کراچی پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

کراچی (پ ر) 03 جنوری: سینئر ویڈیو جرنلسٹس پر مشتمل وفد نے سابق ممبر گورننگ باڈی فاروق اے پی کی قیادت میں کراچی پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نو منتخب کابینہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور مسلسل اٹھارویں کلین سوئپ فتح کے موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

تیموریہ: گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک، ایک زخمی گرفتار

صدر پریس کلب فاضل جمیلی نے کہا کہ ویڈیو جرنلسٹس فیلڈ رپورٹنگ کی پہلی لائن ہیں اور آنے والے دوستوں نے جرنلزم میں نام اور عزت کما رکھی ہے، جو ہمارا فخر ہیں۔ سیکریٹری پریس کلب اسلم خان نے کہا کہ رمیز وہرہ اور صدیق سنگھار الیکشن والے دن شانہ بشانہ موجود رہے اور آج کے وفد میں وہ سارے چہرے موجود ہیں جو بے لوث محبت کرتے ہیں، ان کی محبتوں کا ہم ہمیشہ مقروض رہیں گے۔

سابق ممبر گورننگ باڈی فاروق اے پی نے کہا کہ الیکشن تو جمہوری عمل ہے اور یہاں سبھی اپنے ووٹ کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں۔ پریس کلب کے الیکشن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، اور نئی کابینہ سے امید کرتے ہیں کہ وہ ڈیموکریٹس پینل کی شاندار کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔

نائب صدر اختیار کھوکھر نے وفد کی آمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی جگہ ہمیشہ ہمارے دل میں رہی ہے اور رہے گی۔

اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی فاروق سمیع، عمران ایوب، فریال عارف، شیما صدیقی موجود تھیں جبکہ وفد میں ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے سابق صدر صدیق سنگھار، سابق ممبر گورننگ باڈی رمیز وہرہ، نبیل احمد، سینئر کیمرہ مین دانش شکیل، منظور حسین، محمد زبیر، عمر ملک، عاطف قریشی، مناف، سہیل فرید، خلیل احمد اور دیگر شامل تھے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “سینئر ویڈیو جرنلسٹس کا کراچی پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!