پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

کراچی (02 جنوری 2026): پاک بحریہ کے تین سینئر افسران ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان اور ریئر ایڈمرل فیصل امین کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ یہ ترقی ان کی طویل، پیشہ ورانہ اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی 9.6 کلو چرس برآمد ملزم گرفتار

وائس ایڈمرل عبدالمُنیب نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور امریکی نیول وار کالج سے اعلیٰ عسکری تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہوں نے پی این ایس عالمگیر، پی این ایس لاڑکانہ، پی این ایس اکرم اور پی این ایس آتش سمیت متعدد اہم کمانڈ ذمہ داریاں انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ بحرین میں ہیڈکوارٹرز یو ایس نیو سینٹ میں کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت سے نوازا جا چکا ہے۔

وائس ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے ڈائریکٹر انوینٹری کنٹرول پوائنٹ، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی) اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (سپلائی) سمیت متعدد اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ برطانیہ میں اتاشی ڈیفنس پروکیورمنٹ بھی تعینات رہے۔ اس وقت وہ ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (سپلائی) اور ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (ایڈمن) کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

وائس ایڈمرل فیصل امین نے 1992 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ، آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے پی این ایس راج شاہی اور پی این ایس عالمگیر کے کمانڈنگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں اور 18ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن اور سرفیس ٹاسک گروپ-1 کی کمانڈ بھی کی۔ وہ وزارتِ دفاع راولپنڈی میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس وقت وہ کمانڈر کوسٹ کے عہدے پر فائز ہیں۔ ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت سے نوازا گیا ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!