اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی 9.6 کلو چرس برآمد ملزم گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک اور کامیاب کارروائی انجام دی، جس میں بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی منشیات فروش محمد آنیس گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق، مصدقہ خفیہ اطلاع پر پشاور میں عبدرہ کرکٹ گراؤنڈ، ریلوے لائن روڈ کے قریب ایک مشکوک سوزوکی مہران گاڑی کو روکا گیا اور اس کی تلاشی لی گئی۔ دورانِ تلاشی گاڑی میں موجود لاؤڈ اسپیکر باکس میں مہارت سے چھپائے گئے چرس کے 8 پیکٹس برآمد ہوئے، ہر پیکٹ کا وزن 1.2 کلوگرام تھا، جس کے نتیجے میں برآمد ہونے والی کل منشیات کا وزن 9.6 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا۔

کاروائی کے دوران پشاور سے تعلق رکھنے والے گاڑی کے ڈرائیور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ اس منظم نیٹ ورک کے دیگر کارندوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

اے این ایف نے کہا کہ منشیات کی لعنت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے اور ملک کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2026 01 02 at 4.34.46 PM WhatsApp Image 2026 01 02 at 4.34.46 PM 1

64 / 100 SEO Score

One thought on “اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کارروائی 9.6 کلو چرس برآمد ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!