وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی عوام کو سالِ نو کی مبارکباد حفاظتی اقدامات کا اعلان

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عوام کو نئے سال 2026 کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیا سال امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کی نوید لے کر آئے گا۔
شرجیل انعام میمن کا وعدہ کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی عوام کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی

وزیر داخلہ نے شہریوں پر زور دیا کہ خوشی کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل گریز کیا جائے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بنتی ہے، اس لیے ون ویلنگ میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور مؤثر ایکشن لیا جائے گا۔

ضیاء الحسن لنجار نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک کے متبادل روٹس پر پولیس سے مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔ سالِ نو کے موقع پر رات گئے تک سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلاخوف جشن منا سکیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے پولیس کو ہدایت کی کہ خوش اخلاقی، تحمل اور پیشہ ورانہ انداز میں عوام کی خدمت کریں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے اور کوئی بھی فرد یا گروہ قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال عوام کے لیے ریلیف اور استحکام کا سال ثابت ہوگا اور سندھ حکومت کی پالیسیوں کا محور عوامی تحفظ، سماجی ہم آہنگی اور پائیدار ترقی ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی عوام کو سالِ نو کی مبارکباد حفاظتی اقدامات کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!