وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان شرجیل انعام میمن نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ دسمبر 2025 میں ڈبل ڈیکر بسیں شہر میں متعارف کرائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کراچی کے عوام کے لیے بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ایس آئی یو اور سی آئی اے کی بڑی کارروائی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد تین ملزمان گرفتار
شرجیل انعام میمن نے اپنی باتوں میں کہا کہ "ہماری کوشش ہے کہ کراچی کی ہر سڑک پر ڈبل ڈیکر بسیں چلیں اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں۔” انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ملیں اور عوام کی بنیادی ضرورت پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنایا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی میں موجودہ پیپلز بس سروس کے ذریعے سوا لاکھ سے زائد افراد روزانہ سفر کرتے ہیں، جبکہ اورنج لائن اور گرین لائن منصوبوں کے ذریعے ایک لاکھ مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کا ارادہ ہے۔
شرجیل انعام میمن نے اس موقع پر پوری قوم کو نئے سال کی پیشگی مبارکباد بھی دی۔
