کراچی: ایسٹ، تھانہ سچل پولیس نے بمقام مین روڈ، ہنسا سوسائیٹی اسکیم ۳۳ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو عادی مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران نور اللہ ولد گلاب خان زخمی ہوا جبکہ شریف اللہ ولد گلاب خان بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔
وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت پولیس ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ اجلاس
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، بارہ سو گرام چرس، دو بٹن والے موبائل، 600 روپے نقد، اور ناجائز اسلحہ 30 بور بمعہ راونڈ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔ ملزمان کی موٹر سائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
گرفتار افراد کراچی کے مختلف تھانہ جات کے مطلوب اور عادی مجرم ہیں۔ ان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
FIR 349/19، دفعہ SAA 23 1A، تھانہ سچل
FIR 19/2024، دفعہ 392/397/34، تھانہ گڈاپ سٹی
FIR 101/2024، دفعہ SAA 23 1A، سی ٹی ڈی کراچی
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور عوام کو اس طرح کے جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

