راولپنڈی/لاہور: 50 ویں چیف آف آرمی اسٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کے فاتح کا اعلان ہو گیا ہے، جس میں پشاور کور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ جیت لی۔
سچل پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 عادی مجرم گرفتار
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اختتامی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ جناح پولو فیلڈز پہنچنے پر کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا، جبکہ وزیر داخلہ اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت بڑی تعداد میں تماشائی بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیمپئن شپ پاک فوج کی کھیلوں سے وابستہ روایات اور نظم و ضبط کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سال چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 8 ٹیموں نے حصہ لیا، جس میں پشاور کور نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل نے جیتنے والی اور حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔
