جوہر آباد پولیس کی موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

کراچی (نمائندہ خصوصی) 29 دسمبر 2025ء: جوہر آباد پولیس اسٹیشن نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دورانِ گشت چیکنگ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لاڑکانہ بلاول بھٹو زرداری کی شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دعاؤں کا اظہار

گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ بلوچ ولد عبدالغفار اور عرفان الدین ولد جمال الدین کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے تھانہ گلبہار کی چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KMM-4842، میکر سپر پاور 70 سی سی، برنگ سیاہ برآمد کر لی گئی۔ حمزہ بلوچ کی موٹر سائیکل چوری کرنے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ عرفان الدین کے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جبکہ حمزہ بلوچ کے خلاف بھی 392/34 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات موجود ہیں۔

گرفتار ملزمان کو ایف آئی آر نمبر 262/25، دفعہ 381-A تھانہ گلبہار میں گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے AVLC ڈویژن کے حوالے کیا گیا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی PPM, PSP نے بتایا کہ پولیس عوام کی حفاظت اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “جوہر آباد پولیس کی موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!