انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا 9 مئی کے دو مقدمات میں بڑا فیصلہ، محمود الرشید کو 33 سال قید

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق دو مقدمات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے میاں محمود الرشید کو مجموعی طور پر 33 سال قید اور چھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

انٹرمیڈیٹ سائنس جنرل گروپ 2025 کے نتائج کا اعلان ریاضی کا پرچہ پہلی بار ای مارکنگ کے تحت جانچا گیا

تحریری فیصلے کے مطابق میاں محمود الرشید کو مختلف دفعات کے تحت الگ الگ سزائیں سنائی گئیں جو مجموعی طور پر 33 سال بنتی ہیں۔ عدالت نے شواہد کی عدم موجودگی پر 23 ملزمان کو بری کر دیا، جبکہ رہنماؤں سمیت سات ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی سازش کی میٹنگ میں موجودگی ثابت ہوتی ہے۔ پراسکیوشن کے مطابق ان رہنماؤں نے ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور انتشار پھیلانے کے لیے عوام کو اکسایا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ پراسکیوشن نے ملزمان کے خلاف مختلف واٹس ایپ پیغامات، 70 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات اور فرانزک رپورٹس عدالت میں پیش کیں، جن کی بنیاد پر الزامات ثابت ہوئے۔

عدالت کے مطابق جے آئی ٹی کی تفتیشی ٹیم نے بھی ملزمان کو قصور وار قرار دیا، جبکہ ملزمان کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کو کسی بھی فورم پر چیلنج نہیں کیا گیا۔ اگرچہ ملزمان نے اپنے حتمی بیانات میں خود کو بے گناہ قرار دیا، تاہم عدالت نے قرار دیا کہ پراسکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کا 9 مئی کے دو مقدمات میں بڑا فیصلہ، محمود الرشید کو 33 سال قید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!