تھانہ ماڈل کالونی کی حدود شیٹ نمبر 26 جعفر باغ میں اسٹریٹ کرائم کی ایک اور واردات پیش آ گئی، جہاں مسلح ملزمان نے کم عمر نوجوان سے اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔
جمشید کوارٹرز میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ایک کلو آئس برآمد دو ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق متاثرہ نوجوان اپنے گھر کے باہر موٹرسائیکل اسٹارٹ کر رہا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے اسے گھیر لیا اور اسلحہ دکھا کر موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق جب متاثرہ نوجوان کے گھر کا دروازہ کھلا تو ملزمان دوبارہ واپس پلٹے، تاہم متاثرہ نوجوان دروازہ کھولنے والے بچے کے ہمراہ فوری طور پر گھر کے اندر داخل ہو گیا، جس کے باعث وہ دوبارہ لوٹ مار سے محفوظ رہا۔
علاقہ مکینوں نے جعفر باغ میں بڑھتی ہوئی لوٹ مار کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او ماڈل کالونی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیا جائے، پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
