جمشید کوارٹرز میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ایک کلو آئس برآمد دو ملزمان گرفتار

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) / سی آئی اے نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جمشید کوارٹرز کے علاقے سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلو گرام مہلک منشیات آئس برآمد کی گئی ہے۔
ناظم آباد اور اورنگ آباد میں پانی کا بدترین بحران خواتین اور بچے سڑکوں پر حکومتی خاموشی پر شدید تشویش

ایس ایس پی عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت زاکر اور ارباز کے نام سے ہوئی ہے، جو شہر کے پوش علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث تھے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان منظم نیٹ ورک کے تحت منشیات کی ڈیلیوری کیا کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے تاکہ ان کے دیگر جرائم اور ممکنہ ساتھیوں تک پہنچا جا سکے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “جمشید کوارٹرز میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ایک کلو آئس برآمد دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!