قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پرانی ریلوے لائن لانڈھی تھانہ قائدآباد کی حدود سے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ماڈل کالونی جعفر باغ میں اسلحہ کے زور پر کم عمر نوجوان سے موبائل فون چھین لیا گیا
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1160 گرام چرس اور فروخت کے لیے رکھی گئی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار شدگان کی شناخت شیرنواز خان، دوست اور مراد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان مختلف خفیہ مقامات پر منشیات کی فروخت میں ملوث تھے اور پولیس ان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
قائدآباد پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں مزید منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
