کراچی میں آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب، 34 گرفتار

کراچی میں آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث ایک عالمی گروہ کو بے نقاب کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کے مطابق نیشنل کرائم انویسٹی گیشن سیل این سی سی آئی اے نے کارروائی کے دوران 15 غیرملکی اور 19 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا۔

پی ٹی اے کا انتباہ: تمام سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازم قرار

ملزمان سے غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج اور ہزاروں انٹرنیشنل سمز برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کرپٹو کرنسی اور فاریکس میں سرمایہ کاری کے نام پر صارفین کو دھوکہ دیتے تھے۔

ضیا لنجار نے بتایا کہ حال ہی میں ایک کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا، جہاں غیرملکی باشندے غیر قانونی کال سینٹر چلا رہے تھے۔ اس فراڈ میں ایک بین الاقوامی کارٹل بھی ملوث ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کال سینٹر کے ذریعے 60 ملین ڈالر سے زائد کی ٹرانزیکشن کر رہے تھے۔

وزیرداخلہ سندھ نے مزید کہا کہ ملزمان ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے یہ پورٹل چلا رہے تھے اور اس فراڈ میں انٹرنیشنل کارٹیل کا ہاتھ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے آن لائن سرمایہ کاری کے فراڈ کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب، 34 گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!