ملیر سٹی پولیس کا کامیاب آپریشن، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت مرتضیٰ ولد ظہیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

کراچی میں آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب، 34 گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1210 گرام چرس، 6 گرام ہیروئن، 6 گرام کرسٹل اور فروخت کے لیے رکھی گئی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا۔

ملیر سٹی پولیس نے کہا کہ ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف متعلقہ ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!