ورلڈ بینک کا پاکستان میں مالی اصلاحات کے لیے 1.35 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پاکستان کے لیے ایک اہم مالی اصلاحاتی پروگرام کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد وفاقی اور صوبائی سطح پر اصلاحات کی معاونت کرنا ہے۔ اس پروگرام کے تحت داخلی محصولات میں اضافہ، اخراجات کے معیار میں بہتری اور ڈیٹا و ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے عوامی خدمات کی مؤثر ترسیل کو یقینی بنایا جائے گا۔
تحائف کی کم قیمت ظاہر کرنا دھوکہ دہی اور عوامی اعتماد کی خلاف ورزی ہے حکومتی وزرا

بیان کے مطابق یہ پروگرام جاری مالی اصلاحات کی تکمیل کے لیے ترتیب دیا گیا ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام اور نیشنل فزکل پیکٹ سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔

ورلڈ بینک کے اس ملٹی فیز پروگرامنگ اپروچ (MPA) کے تحت مجموعی طور پر 1.35 ارب ڈالر تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جس میں سے 600 ملین ڈالر وفاقی سطح کے پروگراموں جبکہ 100 ملین ڈالر خصوصی طور پر سندھ کے صوبائی پروگرام کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ پروگرام کو نتائج پر مبنی ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے تحت فنڈز کا اجرا صرف اسی صورت میں ہوگا جب طے شدہ اہداف حاصل کیے جائیں گے۔

ورلڈ بینک کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر بولورما آمگابازر نے کہا کہ پاکستان کے لیے جامع اور پائیدار ترقی کا راستہ زیادہ ملکی وسائل کو متحرک کرنے اور ان کے مؤثر و شفاف استعمال سے ہو کر گزرتا ہے، تاکہ عوام کو حقیقی اور دیرپا فوائد حاصل ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے وفاقی اور سندھ حکومتوں کے ساتھ مل کر اسکولوں اور صحت کے مراکز کے لیے قابلِ پیش گوئی فنڈنگ، منصفانہ ٹیکس نظام اور فیصلہ سازی کے لیے مضبوط ڈیٹا کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی، جبکہ سماجی اور موسمیاتی ترجیحات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “ورلڈ بینک کا پاکستان میں مالی اصلاحات کے لیے 1.35 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!