کراچی میں پولیس پر فائرنگ، ایک ملزم ہلاک، دوسرا فرار

کراچی: پولیس پر فائرنگ کے واقعے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ ترجمان اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے مطابق پولیس کارروائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں۔

قائدآباد پولیس کی کارروائی، منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ملزم کی شناخت اور اس کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

WhatsApp Image 2025 12 19 at 2.51.15 PM

55 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں پولیس پر فائرنگ، ایک ملزم ہلاک، دوسرا فرار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!