کراچی: قائدآباد پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی لانڈھی انڈسٹریل ایریا کے قریب ٹریفک چوکی، تھانہ قائدآباد کی حدود میں کی گئی۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس کا کومبنگ اور سرچ آپریشن جاری
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نوید عالم، ناصر خان اور سردار علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 2545 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان مختلف خفیہ مقامات پر منشیات فروخت کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ منشیات کی سپلائی چین سے متعلق دیگر پہلوؤں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

