کراچی بھتہ خور صمد کاٹھاواڑی گروہ کے چار اہم کارندے گرفتار

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) کی کارروائی میں بھتہ خور صمد کاٹھاواڑی گروہ کے چار اہم کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کے سرغنہ صمد کاٹھاواڑی کے بھائی بھی شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز سیکیورٹی کے سخت انتظامات

ملزمان شایان، مبشر، شفیع اور شاہد کے نام سے شناخت کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو تکنیکی بنیاد پر فیڈرل بی ایریا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور سم بھی برآمد ہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے گروہ کی کارروائیوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ گروہ تاجروں سے بھتہ وصول کرتا تھا اور سرغنہ کے کہنے پر فائرنگ اور دھمکیوں کے ذریعے دباؤ ڈالتا تھا۔

ملزمان بھتے کے دو مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ واقعے کے متعلق مقدمہ 23 نومبر کو تھانہ سمن آباد اور تھانہ نیو کراچی میں درج کیا گیا تھا، جس میں پکوان سینٹر کے مالک کو بھی بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

ایس ایس پی عمران خان نے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور عدالت کے روبرو پیش کرنے کے بعد مزید کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔

WhatsApp Image 2025 12 18 at 3.30.50 PM WhatsApp Image 2025 12 18 at 3.30.50 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 18 at 3.30.56 PM WhatsApp Image 2025 12 18 at 3.30.56 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 18 at 3.30.56 PM 2

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی بھتہ خور صمد کاٹھاواڑی گروہ کے چار اہم کارندے گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!