ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 2 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں انجام دیں۔ تین مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 33.62 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔
کراچی بھتہ خور صمد کاٹھاواڑی گروہ کے چار اہم کارندے گرفتار

تفصیلات کے مطابق:

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں موجود کپڑوں سے 14.912 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

جناح ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں فلپائن جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں چھپی 13.350 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

ترنول ٹول پلازہ راولپنڈی کے قریب مسافر خاتون کے قبضے سے 4.800 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

کاروائیوں کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

WhatsApp Image 2025 12 18 at 3.31.07 PM 1 WhatsApp Image 2025 12 18 at 3.31.08 PM WhatsApp Image 2025 12 18 at 3.31.08 PM 1

 

66 / 100 SEO Score

One thought on “ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!