ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز ایس ایس پی مہزور علی کی ہدایت پر ضلع بھر میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 2 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ساؤتھ نے مختلف پولیو کیمپس کا دورہ کیا اور تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کر کے سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی فول پروف حفاظت یقینی بنائی جائے تاکہ مہم بلا رکاوٹ کامیابی سے مکمل ہو۔
ایس ایس پی مہزور علی نے خود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ملک کو پولیو جیسی موذی بیماری سے ہمیشہ کے لیے پاک کیا جا سکے۔
پولیو مہم کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں موبائل گشت کے ساتھ موٹر سائیکل گشت میں بھی اضافہ کیا گیا تاکہ سیکیورٹی کا دائرہ مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
