چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ پاک۔لیبیا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا، جہاں پاکستان اور لیبیا کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست قومی استحکام پر اہم گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیبیا پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران انہوں نے لیبیا کے کمانڈر اِن چیف جنرل خلیفہ حفتر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی، عسکری صلاحیت سازی اور تربیتی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیبی کمانڈر خلیفہ حفتر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ دورہ پاکستان اور لیبیا کے درمیان عسکری روابط اور دوطرفہ تعاون کو نئی جہت دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ پاک۔لیبیا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!