ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست قومی استحکام پر اہم گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی آگاہی نشست میں شرکت کی، جس میں قومی سلامتی، استحکام اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ایمباپے کے فیصلہ کن گول سے ریال میڈرڈ اپ سیٹ سے بچ گیا کوپا ڈیل رے کے آخری 16 میں رسائی

اس موقع پر طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا استحکام صرف پاک فوج یا کسی ایک ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی کے لیے تمام ریاستی اداروں کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔

اساتذہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ بغیر تحقیق اور تصدیق کے معلومات شیئر کرنا قومی نقصان کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے ذمہ دارانہ رویہ اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے آگاہی سیشنز کا تسلسل ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل میں شعور، فہم اور ذمہ داری کا احساس پیدا ہو سکے۔

اساتذہ نے مزید کہا کہ اس نشست نے پاکستان کے استحکام میں طلبہ کے کردار کو مزید واضح کیا ہے اور نوجوانوں کو مثبت سمت میں سوچنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

نشست کے اختتام پر طلبہ نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج قوم کا فخر ہے۔ طلبہ نے واضح کیا کہ “پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔”

61 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست قومی استحکام پر اہم گفتگو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!