اسلام آباد: بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی

اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر ایک مسافر کو بھائی کے پاسپورٹ کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کراچی ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم کے 2 ملزمان گرفتار

مسافر کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی، جس نے فلائٹ نمبر TK751 کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش کی۔ امیگریشن کلیرنس کے دوران مسافر مشکوک پایا گیا اور اس نے اٹلی جانے کے لیے اپنے بھائی محمد عمران کا پاسپورٹ اور ریذیڈنٹ کارڈ پیش کیا۔

مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی اور متعلقہ ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

ایف آئی اے شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے ہمیشہ قانونی راستہ اختیار کریں اور اپنی ذاتی دستاویزات بشمول پاسپورٹ غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔ بیرون ملک ویزا حصول کے لیے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “اسلام آباد: بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!