کراچی: کیماڑی ڈاکس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد: بھائی کے پاسپورٹ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی
ملزمان کی شناخت عادل اور اکرام کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون برآمد ہوئے، جو بعد میں آن لائن فروخت کیے جانے تھے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان کی جانب سے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ خواجہ اجمیر نگری اور سرجانی میں پہلے ہی مقدمات درج تھے جبکہ تھانہ ڈاکس میں مزید ایک مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
