آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد پر حاضری دی۔ ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آئی جی سندھ نے مزارِ قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
جاوید عالم اوڈھو نے فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے بابائے قوم کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا اور سلامی دی۔
اس موقع پر آئی جی سندھ نے اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔ انہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر قائداعظم کی خدمات اور قربانیوں کو یاد کیا۔