کراچی ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم کے 2 ملزمان گرفتار

ابراہیم حیدری پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا گٹکا/ماوا فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن 98 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 موٹر سائیکل، 1 عدد پستول بمعہ رائونڈز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ ملزموں سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ عوامی کالونی سے سرقہ شدہ نکلی۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 728/2025 بجرم دفعہ 381-A ت پ تھانہ عوامی کالونی میں درج کیا گیا ہے۔ گرفتار دونوں ملزمان کراچی کے مختلف تھانوں میں پیش آنے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت نور الالمین اور سمیع اللہ المعروف سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

One thought on “کراچی ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم کے 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!